152 views
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نعمت غیر مترقبہ یعنی ایسی نعمت جس کے ملنے کا گمان نہ ہو اور جو خلاف توقع ہاتھ آجائے اس کی حصول یابی کے وقت بطور شکرانہ اگر بکرا صدقہ کرے تو صدقہ کرنے والے کے لئے اس بکرے کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں
فقہی تصریحات کے مطابق مدلل جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں والسلام
تنویرالاسلام ببوری چندولی یوپی
asked Jun 27, 2020 in زکوۃ / صدقہ و فطرہ by تنویرالاسلام

1 Answer

Ref. No. 970/41-110

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  یہ نفلی صدقہ ہے، اس لئے اس کا گوشت کھانا جائز ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 1, 2020 by Darul Ifta
...