188 views
دھوبی سے کُرتے دھلوانا کیسا ہے جبکہ دھوبی کے پاس پاک و ناپاک ہر طرح کے کپڑےآتے ہیں اور وہ سب کپڑوں کو ایک ہی ٹب  میں ڈال کر دھوتا ہے۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ اس کو پاکی وناپاکی سے کوئی مطلب ہوگا۔ ان کو تو صرف کُرتے کی صفائی سے مطلب ہوتا ہے۔ جبکہ اسللام  میں صفائی سے زیادہ پاکی کا خیال رکھاجاتاہے
رفعت
asked Jun 28, 2020 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

Ref. No. 973/41-115

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دھوبی عموما اتنا پانی استعمال کرتے ہیں کہ  جس سے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں۔ اس لئے شبہ  کی کوئی بات نہیں۔  تاہم اگر  کوئی تردد ہو تو دھوبی کو کہہ دیا جائے   کہ پاکی کا خیال رکھے اور آخر میں بالکل صاف  پانی سے کپڑے کو نکالے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 1, 2020 by Darul Ifta
...