187 views
میں نے ابھی عالمہ کورس مکمل کیا ہے؟ مجھے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کے ملنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ مگر میرے شوہر کا  ماننا یہ تھا کہ اگر صرف جماع ہو اور کچھ نہ نکلے تو غسل نہیں ہوگا، اور وہ فجر کی نماز اسی حالت میں پڑھتے رہے ہیں۔ لیکن مجھے جو معلوم ہوا وہ یہ ے کہ جماع سے بھی غسل واجب ہوتا ہے چاہے کچھ نکلے یا نہ نکلے۔
asked Jun 28, 2020 in طہارت / وضو و غسل by azhad1

1 Answer

Ref. No. 975/41-113

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ نے جو پڑھا وہ ٹھیک پڑھا، جماع سے غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ  انزال ہو یا نہ ہو۔ ناپاکی کی حالت میں اب تک جو نمازیں پڑھی گئیں سب واجب الاعادہ ہیں۔ اندازہ کرکے تمام نمازیں لوٹانی لازم ہیں۔  فرائض و واجبات  کو کسی عالم سے سمجھ لینا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ علوم دینیہ سے اس قدر بیزاری افسوسناک ہے۔ اللہ صحیح فہم عطاکرے۔

  وخرجه الإمام أحمد، عَن عفان، عَن همام وأبان، عَن قتادة، ولفظ حديثه: ((إذا جلس بين شعبها الأربع، فأجهد نفسه، فَقد وجب الغسل، أنزل أو لم ينزل)) . (فتح الباری لابن رجب 1/367)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 1, 2020 by Darul Ifta
...