94 views
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
 کیافرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ نماز میں امام صاحب نےفي أحسن تقويم،، کی جگہ ما أحسن تقويم ،، تین مرتبہ پڑھ دیا تو نماز کا کیا حکم ہے  ۔۔                
محمدمحسن قاسمی سہرساوی
گھر دگھیا پوسٹ بی ایس پٹی ۔ضلع: سہرسہ بہار
asked Jul 2, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by محمدمحسن سہرساوی

1 Answer

Ref. No. 982/41-131

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  نماز درست ہوگئی، اس سے معنی میں کوئی فساد نہیں پیدا ہوا بلکہ  حیرت و استعجاب  کا مفہوم ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 6, 2020 by Darul Ifta
...