114 views
السلام علیکم  !
جناب  مفتیان کرام!
مدرسے میں  مسجدبنانے کاارادہ ہے  جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے دوصورتیں ہیں  جوکہ مندرجہ ذیل ہیں
(۱)کہ نیچے (تہ خانے )آٹھ کمرے ہوں  اور اوپر مسجد
(۲)  کہ نیچے مسجد اوپر کمرے ہوں

مندرجہ بالا دونوں صورتوں  میں شرعی نقطہ نگاہ سے افضل کونسی صورت ہے؟
بینواتوجروا
مع الحوالہ
asked Jul 6, 2020 in اسلامی عقائد by Haqfaal

1 Answer

Ref. No. 992/41-157

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مسجد شرعی تحت الثری سے آسمان کی فضا تک مسجد کے حکم میں ہوتی ہے۔ وحاصلہ ان شرط کونہ مسجد ا ان یکون سفلہ وعلوہ مسجدا ینقطع حق العبد عنہ  لقولہ تعالی وان المساجد للہ ۔  (شامی)

سوال میں مذکور دونوں صورتوں میں بنائی گئی عمارت مسجد شرعی کے حکم میں نہیں ہے، بلکہ مصلی یا جماعت خانہ کہلائے گا۔

ایک صورت یہ ہوسکتی ہے کہ پورے حصہ کو یا کچھ حصہ کو مکمل طور پر مسجد بنادیا جائے  اور پھر حسب ضرورت وہاں مسجد ہی میں دینی تعلیم بھی ہوجایا کرے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 10, 2020 by Darul Ifta
...