120 views
السلام علیکم قبلہ مفتی صاحب میں ایم فل اسلامک سٹڈیز کا طالب علم ہوں اور میرا موضوع ہے علماء فرنگی محل کی تفسیری خدمات میری جناب سے گزارش ہے کے میری مدد کی جائے اور رہنمائی فرمائی جائے کہ کون کون سے علماء ہیں فرنگی محل کے جنہوں نے تفسیری خدمات سر انجام دیں جزاک اللہ
طالب دعا محمد وحید الزمان
asked Jul 7, 2020 in متفرقات by M. Waheed U Zaman

1 Answer

Ref. No. 995/41-160

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کا موضوع تفصیل طلب ہے۔ چندکتابوں کی طرف رہنمائی کی جاتی ہے ان کا مطالعہ کریں ان شاء اللہ متعلقہ موضوع تک رسائی ہوجائے گی۔ (1) ممتاز علماء فرنگی، یٰس اختر مصباحی (2) تذکرہ علماء فرنگی محل، مولانا عنایت اللہ فرنگی محل (3) تاریخ فرنگی محل، رضیہ جبیں ریسرچ اسکالر (4) احوال علماء فرنگی محل، شیخ الطاف الرحمن (5) سید الاحرار، اشتیاق اظہر (6) حسرۃ الآفاق بوفاۃ مجمع الاخلاق ، مولانا عنایت اللہ۔

ان کتابوں میں علماء فرنگی محل کا ےذکرہ ہے ۔ ان کی خدمات کے ضمن میں ان کی تفسیری خدمات بھی مل سکتی ہیں۔ ویسے علماء فرنگی محل میں دو نام زیادہ مشہور ہیں۔ 1۔  مولانا عبدالحی فرنگین محل، 2۔ مولانا عبدالباری فرنگی محل ؛ ان دونوں حضرات کی خدمات فقہی میدان میں زیادہ ہیں۔

مذکورہ کتابیں انٹرنیٹ سے دستیاب ہوسکتی ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 10, 2020 by Darul Ifta
...