134 views
السلام  علیکم۔ میں بنگلہ دیش سے ہوں۔ کچھ مفتی کہتے ہیں کہ صف میں ایک دوسرے سے تین فٹ کا فاصلہ رکھنا چاہئے اور کچھ مفتی منع کرتے ہیں۔ ہمیں کیاکرناچاہئے؟ نوٹ: لوگ ہر جگہ سوشل ڈسٹنسنگ کے سرکاری قانون کو توڑرہے ہیں  اور مسجد میں اس کوخوب  نافذ کررہے ہیں
asked Jul 9, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

Ref. No. 991/41-145

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جماعت سے نماز پڑھنے  کی صورت میں مل مل کر کھڑا ہونا مسنون ہے۔ احادیث میں مل کر کھڑے ہونے کی بڑی تاکید آئی ہے۔ حدیث میں ہے: رصوا صفوفکم وقاربوا بینھا (ابوداود)البتہ مجبوری کی وجہ سے بقدر ضرورت فاصلہ رکھنے کی گنجائش ہے۔  حضرت ابوبکرہ ؓ نماز کے لئے مسجد تشریف لائے تو آپﷺ رکوع کی حالت میں تھے، انہوں نے جلدی میں صف میں شامل ہونے سے پہلے ہی اقتداء  کرکے رکوع کرلیا پھر اسی حالت میں صف میں شامل ہوگئے، آپ ﷺ کو اس کا علم ہوا تو آپﷺ نے فرمایا : اللہ آپ کے شوق کو مزید بڑھائے، آئندہ ایسا نہ کرنا۔

عن ابی بکرۃ ؓ انہ انتھی الی النبی ﷺ وھو راکع فرکع قبل ان یصل الی الصف فذکر ذلک للنبی ﷺ فقال زادک اللہ حرصا ولاتعد(البخاری کتاب صفۃ الصلوۃ باب اذا رکع دون الصف ۱/۲۷۰)۔

عمومی احوال میں نماز میں فاصلہ رکھ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، البتہ موجودہ حالات میں حفظان صحت  کی  ہدایات کے تحت ، حکومتی احکامات اور ڈاکٹروں کے مشورہ  کے مطابق کچھ فاصلہ رکھ کر نماز پڑھ لی جائے، تو نماز ادا ہوجائے گی، کیونکہ سماجی دوری میں فی الحال اپنی اور دوسروں کی حفاظت ہے چنانچہ آپ ﷺ نے خود کو بھی اور دوسروں کو بھی ضرر سے بچانے کی تاکید فرمائی ہے۔ لاضرر ولا ضرار (موطا امام مالک، ابن ماجہ)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 9, 2020 by Darul Ifta
...