السلام علیکم مفتی صاحب
میرا نام سمیر ہے میں سیکر راجستھان کا رہنے والا ہوں
میری شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں اور اللہ کے .
کرم سے دو سال کی بچی ہے. سب کچھ اچھا چل رہا تھا پچھلے ایک سال سے بے روزگار بیٹھا ہوں بجنیس میں میرے پاپا کے بہت بڑا نقصان ہو گیا تھا جسکی وجہ سے کچھ مہینوں سے کمرے میں بند
تھا قرضداروں کی وجہ سے.میری دماغی حالت خراب چل رہی تھی میں ڈیپریشن میں جا چکا ہوں اور اب نیند کی گولی لینے لگا ہوں. ابھی کچھ دن پہلے میں اپنی بیوی سے فون پر بات کر رہا تھا اچانک کسی بات کو لیکر مینے اپنی بیوی کو طلاق طلاق طلاق بول دیا جسکا مجھے بہت پچھتاوا ہے. میں اپنی بیوی کو واپس اپنے گھر لانا چاہتا ہوں. آپ مجھے بتائیں اس میں کچھ گنجائش ہے یا نہیں.سمیر راجستھان