172 views
میرے والد صاحب بیمار ہیں ان کو بار بار پیشاب آتاہے۔ ان کو ہم نے پیمپر پہنارکھا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت وضو کرانے کے ساتھ پیمپر کا بدلنا بھی ضروی ہے یا نہیں؟ بار بار پیمپر بدلنے میں کافی دشواری ہوگی؟
کوئی ایسی صورت بتائیے کہ بار بار بدلنا نہ پڑے۔  معذور ہونے کی وجہ سے بدلنا کافی  دشوار ہے؟
قاری رحیم الدین
asked Jul 9, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 997/41-162

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر وہ اس قدر معذور ہیں کہ وضو اور نماز کے بقدر بھی  عذر سے خالی وقت نہیں ملتا ہے تو پھر ہر نماز کے لئے وضو کرلیں اور پیمپر بدل لیں، اور اگر پیمپر بدلنے میں کافی دشواری ہو تو بدلنا ضروری نہیں ہے، اسی نجس پیمپر میں نماز صحیح ہوجائے گی۔

لیکن اگر اتنا وقت بغیرعذر کے مل جاتا ہے جس میں وضو کرکے فرض نماز ادا کرسکیں تو پھر وہ معذور کے حکم میں نہیں ہوں گے اور ہر نماز کے لئے وضو کرنے کے ساتھ پیمپر بدلنا لازم ہوگا ورنہ نماز نہیں ہوگی۔

مريض تحته ثياب نجسة، وكلما بسط شيئا تنجس من ساعته صلى على حاله وكذا لو لم يتنجس إلا أنه يلحقه مشقة بتحريكه. (الدرالمختار باب سجود التلاوۃ 2/103)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 13, 2020 by Darul Ifta
...