17 views
السلام  علیکم و رحمة الله وبركاته حصن حصیں میں حسب ذیل دعا پڑھنے پر جہنم سے نجات کی بشارت ہے. اگر پڑھنے والے پڑھتے ہوئے سونچے کے اس دعا سے اسکو ملک الموت اور منکر نکیر کی آمد پر یہ فائدہ ہوگا کہ وہ پہلے سے ہی گواہ ہیں میرے ایمان کے اور یہ کے مالک و رضوان داروغہ جہنم و جنت کو بھی معلوم ہے کے میں کلمہ کی شہادت دیا کرتا تھا اور قبر کے کیڑے مکوڑے بھی گواہ ہیں کے میں کلمہ کی شہادت دیتا تھا اور اسکی وجہ سے میرے ساتھ بھلائ ہوگی، تو کیا ایسا سونچنا اپنی جانب سے من مانی تشریح کہلائیگی  یا نہیں. جزاکم الله خیرا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ
asked Jul 11 in اسلامی عقائد by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1007/41-166

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  ایسا  سوچنے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ  اللہ کی مرضی اور اجازت  سے یہ تمام فائدے حاصل ہوں گے اور تمام مراحل آسان ہوں گے ان شا٫ اللہ۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 13 by Darul Ifta
...