901 views
گھر میں چوہے مارنے والی دوائ ڈال کر چوہوں کو مارنا کیسا ہے اس میں کوئ گناہ تو نہیں
asked Jul 13, 2020 in متفرقات by Ragib

1 Answer

Ref. No. 1021/41-181

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   چوہے مارنے کے لئے جو زہر دار دواآتی ہے اس سے چوہے مارنے میں حرج نہیں ہے، آسانی سے جلد جس سے موت واقع ہو اس کا ستعمال کرنا چاہئے تاکہ تکلیف کم سے کم ہو۔

وجاز قتل ما یضر منہا ککلب عقور وہرّة تضر الخ (شامی 10/482)،  وکل طریق أدی الحیوان إلی التعذیب أکثر من اللازم لإزہاق الروق فہو داخل في النہی ومامور بالاجتناب عنہ (تکملۃ فتح الملہم 3/540)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 16, 2020 by Darul Ifta
...