171 views
کھانے کے بعد جو دعا پڑھی جاتی ہے  الحمدُ لله الذي أطعَمَنَا وسَقَانَا وجَعَلنا مُسْلِمين (ابوداود، ابن ماجہ، مسند احمد، ترمذی، طبرانی) ان حدیث کی کتابوں میں  بغیر *من* کے ہے جبکہ لوگ من کے ساتھ پڑھتے ہیں ۔ تو کیا صحیح ہے۔  ؟ اس لئے دعا بغیر مِن کے پڑھی جانی چاہئے جیسا کہ حدیث میں ہے۔؟
asked Jul 14, 2020 in خوردونوش by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1012/41-174

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  کھانے کے بعد کی مذکورہ دعا تقریبا دس کتب حدیث میں مذکور ہے، اور ہر جگہ بغیر من کے ہے اس لئے بغیر "من" کے ہی پڑھنا چاہئے۔  

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 14, 2020 by Darul Ifta
...