178 views
جھینگا کھانے کی حلت میں بڑے علما میں اختلاف ہے۔ ایک گروہ اس کو حلال اور دوسرا گروہ اس کو حرام کہتا ہے۔ اس کو واضح کریں۔  ؟
asked Jul 14, 2020 in خوردونوش by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1011/41-176

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   جھینگا کی حلت و حرمت کا دارومدار اس پر ہے کہ جھینگا مچھلی ہے یا نہیں؟ ماہرین لغت اس کو مچھلی کی ہی ایک قسم مانتے ہیں۔ جبکہ حیوانات کے ماہرین اس کو مچھلی تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ اس لئے جو حضرات اس کو مچھلی قرار دیتے ہیں وہ حلال کہتے ہیں اور جو اس کو مچھلی نہیں مانتے وہ اس کو حرام کہتے ہیں۔ زیادہ راجح اس کا مچھلی ہونا ہے۔ (امدادالفتاوی  4/103) مقہی مقالات 3/217)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 14, 2020 by Darul Ifta
...