94 views
ہمارے یہاں شادی کے مبارک موقع پر بعدنماز مغرب میلاد کی جاتی ہے اس میں مولوی صاحب شادی کے فضائل اوراسمیں دعاء  کی جاتی ہے کیا یہ صحیح ہے جواب ارسال فرمائے مہربانی ہوگی
asked Jul 16, 2020 in اسلامی عقائد by MD kamran

1 Answer

Ref. No. 1032/41-258

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   شادی کے موقع پر اس طرح کا پروگرام، جس میں شادی کے فضائل ومسائل کا تذکرہ ہو، اور نکاح کے دوام و بقاء کی دعا کی جائے ،درست ہے۔ اس کے علاوہ اگر مزید کچھ امور انجام دئے جاتے ہوں تو اس  کی وضاحت کرکے مسئلہ معلوم کرلیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 19, 2020 by Darul Ifta
...