209 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیا فرماتے ہیں علمائے دین قربانی کے بارے میں، آج کل کے حالات کے تناظر میں؟

۱) قربانی واجب ہیں یا فرض؟
۲) )اگر کسی نے نہیں ادا کیا تو)اگر فرض ہیں یا واجب ہے تو نہیں ادا کرنے کی صورت میں اس کا کیا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟
۳) عید الاضحی کی نماز تو عید الفطر کی نماز کے طرح ہم اپنے اپنے گھروں میں ادا کر لینگے مگر قربانی کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جزاک اللہ خیرا
     والسلام
  معاذ بن سعد غازی
داپوڈی، ضلع پونہ، مہاراشٹر
asked Jul 17, 2020 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by Ghazi Maaz Saad

1 Answer

Ref. No. 1028/41-196

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قربانی واجب ہے اور صاحب نصاب پر ایام قربانی میں قربانی کرنا ضروری ہے، اس کا کوئی بدل نہین ہے۔ لیکن اگر حالات کی ناموافقت کی وجہ سے کوئی قربانی نہ کرسکا تو ایام قربانی کے بعد اگر بکرا خرید لیاتھا تو زندہ بکرا یا بکرے کی قیمت صدقہ کرنا لازم و ضروری ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 21, 2020 by Darul Ifta
...