280 views
زید کے پانچ صاحبزادے اقبال،افضال،انور،اخلاق اور ممتاز
زید کے انتقال کے بعد ایک ایگریمنٹ کے تحت اقبال کے حصے میں 22 کٹھہ زمین آئی
 اور اقبال کو تین صاحبزادے ہیں
اقبال کے انتقال کے بعد ان کی زوجہ نے اس ۲۲ کٹھا زمین کو غیر مسلم کے ہاتھ بیچ دیا جبکہ زمین کی رسید زید کے نام سے کٹ رہی تھی بیع کا معاملہ ہونے کے وقت کچھ رقم کی ادائیگی اسی وقت ہو گئی اور کچھ رقم اب بھی باقی ہے اور اس معاملے کو 25 سال ہوگئے اب تک زمین کا لگان زید کے ورثہ ہی بھرتے رہے پھر وہ زمین اقبال مرحوم کے تینوں صاحبزادے کے نام سے منتقل ہوگئی لیکن اب تک نہ ہی اس خریدار نے رجسٹری کروائی اور نہ ہی مکمل رقم ادا کیے اور اب اقبال مرحوم کے تینوں صاحبزادے زمین کے دعوے دار ہیں تو براہ کرم اس مسئلے کی وضاحت فرمائیں کہ زمین پر ان تینوں بھائیوں کا دعوی کرنا کیسا ہے
asked Jul 19, 2020 in فقہ by Azhar Rahmani

1 Answer

Ref. No. 1033/41-202

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  وضاحت مطلوب ہے کہ جب اقبال کے نام ایگریمنٹ ہوگیا تھا تو پھر رسید زید کے نام سے ہی کیوں کٹتی رہی اوررسید کے پیسے کون اور کس کے حصہ سے دیتا رہا۔ کیالگان کے پیسے اقبال کے حصہ سے بھی ادا ہوتے رہے، یہ بھی واضح کریں کہ مذکورہ 22 کٹھہ  زمین کیا اقبال کو زید کی جائداد سے حصہ میں ملی تھی ، نیز یہ بھی بتائیں کہ اقبال مرحوم کے کل وارثین کتنے ہیں؟

سوال کو اچھی طرح تفصیل کے ساتھ مرتب کریں اور پھر ارسال کریں تاکہ جواب دیا جاسکے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 22, 2020 by Darul Ifta
...