128 views
کیا فرماتے ہیں مفتان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں سکول وکالج اور حفاظ کرام کے طلباء کرام کے لیے عصر سے عشاء تک بعد از وقت مدرسے کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ مسجد کے بالائی حصے میں واقع ہے. ہفتہ میں ایک دن اسباق کے دوران ذکر کا حلقہ لگتا ہے کیا  طلباء کرام اس مختصر وقت میں ذکر کے حلقے میں شرکت کرسکتے ہیں جبکہ ایک دن کچھ وقت بزم کے لیے بھی مقرر ہے. بینوا توجروا
asked Jul 20, 2020 in متفرقات by Rafaqatullah

1 Answer

Ref. No. 1046/41-218

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  طلباء کا ذکر کی مجلس میں شرکت کرنا تربیت حاصل کرنے کی غرض سے درست ہے جبکہ مدرسہ نے اس وقت کو ذکر ہی کے لئے متعین کیا ہو؟ یہ بھی سیکھنے کی چیز ہے۔ البتہ محض ذکر کی مجلس ہو جس میں سب لوگ جمع ہوکر صرف ذکر میں بیٹھ جاتے ہوں اور کوئی وہاں شیخ نہ ہو جو تربیت کرے تو پھر اسباق میں ہی لگنا چاہئے کہ یہ بھی ذکر ہی ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 12, 2020 by Darul Ifta
...