196 views
زید کے پانچ صاحبزادے اقبال،افضال،انور،اخلاق اور ممتاز
زید کے انتقال کے ان کی جائداد میں سے اقبال کے حصے میں 22 کٹھہ زمین آئ۔
اقبال کے انتقال کے بعد ان کی زوجہ نے اس ۲۲ کٹھا زمین کو غیر مسلم کے ہاتھ بیچ دیا جبکہ زمین اب بھی زید کے ہی نام سے رجسٹر تھی اور زمین کی رسید زید کے نام سے کٹ رہی تھی بیع کا معاملہ ہونے کے وقت کچھ رقم کی ادائیگی اسی وقت ہو گئی اور کچھ رقم اب بھی باقی ہے اور اس معاملے کو 25 سال ہوگئے اب تک زمین کا لگان اقبال کے ورثاء ہی بھرتے رہے پھر وہ زمین اقبال مرحوم کے تینوں صاحبزادے کے نام سے منتقل ہوگئی لیکن اب تک نہ ہی اس خریدار نے رجسٹری کروائی اور نہ ہی مکمل رقم ادا کیے اور اب اقبال مرحوم کے تینوں صاحبزادے زمین کے دعوے دار ہیں۔ اقبال مرحوم کے کل وارثین 4 ہیں تین لڑکے اور ایک بیوی
 تو براہ کرم اس مسئلے کی وضاحت فرمائیں کہ زمین پر ان تینوں بھائیوں کا دعوی کرنا کیسا ہے
asked Jul 22, 2020 in فقہ by Azhar Rahmani

1 Answer

Ref. No. 1037/41-265

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بشرط صحت سوال، مذکورہ زمین پر اقبال مرحوم کے تینوں بیٹوں کا حق یقینی ہے، کیونکہ وہ بھی اقبال مرحوم کے وارث ہیں۔  اقبال مرحوم کی کل جائداد کو 24 حصوں میں تقسیم کریں گے جن میں سے بیوی کو تین  حصے اور ہر ایک بیٹے کو سات ساتھ حصے ملیں گے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 13, 2020 by Darul Ifta
...