106 views
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
محترم مفتی صاحب، حضرت حنظلہ رضی الله عنه کو نفاق کا خدشہ ہوا تھا اپنی
ایمانی کیفیت کے فرق کیوجہ سے  جب وہ رسول الله صلی ألله علیہ و سلم کی  مجلس میں جو کیفیت ہوتی اسمیں کمی پاتے اپنے گھر کے کام کاج میں لگ جانے پر.. اسپر نبی پاک صلی الله علیہ و سلم نے انکو تسلی دی کے اگر وہ کیفیت جو مجلس رسول صلی الله علیہ و سلم میں ہوتی ہے وہ ہمیشہ رہے تو فرشتہ انسانوں سے مصافحہ کرنے لگیں راستوں اور بستروں پر..
اس پس منظر میں کیا یہ سمجھا جاسکتا ہیکہ انسان اچھے اعمال کرتے کرتے اس قابل بن
 سکتا کے فرشتہ اس سے مصافحہ کرنے لگیں. کیا کسی کے  ساتھ ایسا ہونا ممکن ہے،، اگرچہ کہ صحابہ اکرام رضوان الله سے ایسا نہ ہوا ہو.. جزاکم الله
asked Jul 29, 2020 in اسلامی عقائد by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1055/41-238

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔    ایسا ہونا ممکن ہے اگر اللہ چاہے۔ اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ تعالی کے لئے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے گرچہ اب تک اس کا کبھی ظہور نہ ہوا ہو۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...