السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
محترم مفتی صاحب، حضرت حنظلہ رضی الله عنه کو نفاق کا خدشہ ہوا تھا اپنی
ایمانی کیفیت کے فرق کیوجہ سے جب وہ رسول الله صلی ألله علیہ و سلم کی مجلس میں جو کیفیت ہوتی اسمیں کمی پاتے اپنے گھر کے کام کاج میں لگ جانے پر.. اسپر نبی پاک صلی الله علیہ و سلم نے انکو تسلی دی کے اگر وہ کیفیت جو مجلس رسول صلی الله علیہ و سلم میں ہوتی ہے وہ ہمیشہ رہے تو فرشتہ انسانوں سے مصافحہ کرنے لگیں راستوں اور بستروں پر..
اس پس منظر میں کیا یہ سمجھا جاسکتا ہیکہ انسان اچھے اعمال کرتے کرتے اس قابل بن
سکتا کے فرشتہ اس سے مصافحہ کرنے لگیں. کیا کسی کے ساتھ ایسا ہونا ممکن ہے،، اگرچہ کہ صحابہ اکرام رضوان الله سے ایسا نہ ہوا ہو.. جزاکم الله