121 views
مفتیان عظام
 السلام علیکم
 آپ کی دینی رہنمائ سے الحمد للہ ہماری زندگی کے گوشوں میں صحیح غیر صحیح کی تمیز ہوتی ہے. بہت سارے مسائل میں آپ کی راہنمائ نے ہمیں حرام سے بچایا ہے. ان تمام کے لئے ہم آپ کے دل سے شکر گزار اور دعا گو ہیں. ایک مسئلے میں آپ کی رہنمائ مطلوب ہے کہ زید ایک زمین چھوڑ کر فوت ہو گیا لیکن اس زمین پر غیروں کا قبضہ ہے زید کے ورثاء کے پاس صرف کاغذات ہیں. ان ورثاء میں سے بعض وارث اپنے اثر و رسوخ سے صرف اپنے حصے کے بقدر زمین حاصل کرنا چاہتے ہیں. کیونکہ تمام زمین حاصل کرنے کے لئے وہ دیگر ورثاء سے معاوضہ چاہتے ہیں اور مطلوبہ معاوضہ دیگر ورثاء دینے کے لئے تیار نہیں ہیں. کیا بعض وارث کا صرف اپنے حصے کے بقدر اس طرح کی زمین حاصل کرنا جائز ہے.
asked Jul 30, 2020 in احکام میت / وراثت و وصیت by tayyabmazahiri

1 Answer

Ref. No. 1058/41-261

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  بعض وارث کا اپنے حصہ کے بقدر اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے زمین حاصل کرنا جائز ہے۔ تاہم بہتر ہے کہ جو وارث زمین حاصل کررہے ہیں ، اگر دوسرے وارث کے پاس معاوضہ دینے کے لئے نہیں ہے تو وہ خودمعاوضہ دے کر مکمل زمین حاصل کرلیں تاکہ تمام ورثہ کو زمین مل جائے،  یہ اس وارث کا ایک تبرع اور احسان ہوگا جس کا اجر ان شاء اللہ ملے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 19, 2020 by Darul Ifta
...