124 views
ایک مسئلے کے بارے میں کچھ تردّد ہو رہا تھا مجھے ،

تقریباً دس روز قبل پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انگلی فریکچر ہو گئ تھی۔
اور تبھی سے پلاسٹر کی طرح کا ایک جوتا مسلسل چڑھائے رکھنا پڑتا ہے۔
وضو کے لئے اس کو اگر چہ میں اتار لیتی ہوں پر نماز میں پہننا پڑتا ہے ۔
پہن کر ایک پیر کے سہارے مجھے کھڑے ہونے میں اور رکوع کرنے میں کوئ دقّت نہیں ، البتّہ سجدہ جانے میں اور سجدہ اور قعدہ سے اٹھنے میں بڑی دشواری ہوتی ہے۔
کیا میرا نماز کو زمین پر بیٹھ کر پڑھنا درست ہو گا ؟
asked Jul 31, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1061/41-246

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  اگر سجدہ میں دشواری ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں. 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...