73 views
مسئلہ  یہ ہے ایک شخص  نے شادی کی کچھ دنوں کے بعد  بیوی کو  اس کے میکہ چھوڑ آیا  تقریباً دوسال کا زمانہ گزر گیا   
اور بارہا  یہ لفظ اپنی بیوی سے کہتا رہا کہ تجھے چھوڑ دونگا
رکھوں گا نہیں  
لیکر نہیں  آؤں گا
لاتعداد مرتبہ کہ چکا ہے
آیا اس سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں
ذکی احمد
asked Aug 4, 2020 by MD kamran

1 Answer

Ref. No. 1063/41-245

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔   بشرط صحت سوال صورت مسئولہ میں طلاق کا وعدہ ہے جو طلاق کے حکم میں نہیں ہے۔ اس لئے مذکورہ صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...