116 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسألہ کہ بارے میں کہ کسی کا نام عبد الرحمن یا عبد العزیز یا عبد الرشید ہو یعنی اللہ کا نام کے ساتھ ہو تو کیا اللہ تعالی کے تمام ناموں کے ساتھ عبد رکھنا ہے یا کچھ ناموں کے ساتھ ہی ہے ، جیسے کسی کا نام عبد الرشید ہو اس کو رشید کرکے بلانا جائز ہے یا نہیں ، ۲ اگر کسی کا نام عبد العزیز ہے تو کیا اس کو عزیز کہکر بلاسکتے ہیں ؟ برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں ۔
asked Aug 4, 2020 in اسلامی عقائد by MD kamran

1 Answer

Ref. No. 1064/41-230

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔   اللہ تعالی کے نام دو قسم کے ہیں : ایک قسم ان اسمائے مبارکہ کی ہے جن کا استعمال دوسرے کے لئے ہو ہی نہیں سکتا ہے جیسے اللہ، رحمن، خالق، رازق وغیرہ۔ ان کا غیراللہ کے لئے استعمال کرنا  قطعی حرام ہے جیسے عبدالرحمن کو رحمن کہنا غلط  ہے۔ عبدالخالق کو خالق کہنا درست نہیں ہے۔

دوسری قسم ان ناموں کی ہے جن کا استعمال غیراللہ کے لئے بھی آیاہے،  جیسے قرآن مجید میں آپ ﷺ کے لئے رؤوف رحیم فرمایاگیا ہے۔ ایسے ناموں کو دوسروں  کے لئے بولنے کی گنجائش ہے۔ لہذا عزیز نام رکھنا یا رشید نام رکھنا اور اس نام سے پکارنا درست ہے۔

التسمیۃ باسم یوجد فی کتاب اللہ کالعلی والکبیر والرشید والبدیع جائزۃ وظاھرہ الجواز ولو معرفا بال (شامی کتاب الحظر والاباحۃ 9/598)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...