447 views
السلام عليكم ورحمة الله و بركاته

امید ہے کہ آپ حضرات خریت سے ہونگے

حضرت ہم کچھ لوگوں نے ملکر اپنے شہر میں ایک مدرسہ کی بنیاد رکھی ہے الحمد للہ مدرسہ شروع بھی ہوچکا ہے دینیات حفظ اور عربی درجات کی چار کلاسیں چل رہی ہے اب مدرسہ میں کچھ ذمہ داریوں کا مسئلہ آرہا ہے جو مدارس میں عہدیں ہوتے ہے اس کے متعلق معلوم کرنا تھا

مہتمم, نائب مہتمم, صدر مدرس, ناظم, ناظم تعلیمات, اور جو مدارس میں دیگر عہدیں ان سب کے متعلق تفصیل معلوم کرنا ہے

مثلًا مہتمم کا کیا کام ہوتا کیا ذمہ داریاں ہوتی ہے اور اس کو کتنا پاور حاصل ہوتا ہے اس کو کیا کیا اختیار ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ

اسی طرح صدر مدرس کہ اس کا کیا کام ہوتا اور اس کیا اختیار حاصل ہوتا ہے

اسی طرح سب

آپ حضرات سے گذارش ہے کہ ہماری رہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی

فقط والسلام
asked Aug 9, 2020 in اسلامی عقائد by MohammadFaisal

1 Answer

Ref. No. 1070/41-232

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  مدرسہ یا ادارہ کی ضرورت کے اعتبار سے عہدے ومناصب تجویز کئے جاتے ہیں، اور ان کی ذمہ داریاں طے کی جاتی ہیں۔ ہرمدرسہ میں ان مناصب کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ عام طور پر مہتمم مدرسہ کے جملہ امور کی نگرانی کرتا ہے اور ذمہ دار ہوتا ہے۔ جبکہ صدر مدرس یا ناظم تعلیمات تعلیمی امور دیکھتا ہے، باقی ادارہ کی مصلحت کے پیش نظر جو امور بھی طے کئے جائیں وہ اس کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...