192 views
کرنٹ لگا کر مچھلی کا شکار کیا جائے جسکی وجہ سے مچھلی مر کر پانی پر تیرنے لگے یا کوئی اور مصنوعی طریقہ اختیار کیا جائے تو اسکا کیا حکم ہے؟
asked Aug 9, 2020 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by Muhammad Afzal

1 Answer

Ref. No. 1071/41-236

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  کرنٹ کے ذریعہ اپنے تالاب کی مچھلی کا شکار کرنا درست ہے، بشرطیکہ دیگر مفاسد کا اندیشہ نہ ہو مثلا  کرنٹ سے دوسری  چھوٹی مچھلیاں  بھی مرجائیں اور دوسرے جانور بھی متاثر ہوں تو پھر درست نہیں۔

ولایحل حیوان مائی الا السمک الذی مات مآفۃ – ومامات  بحرالماء  او بردہ و بربطہ فیہ او القاء شئی فموتہ بآفۃ  (ردالمحتار 6/306)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 14, 2020 by Darul Ifta
...