180 views
Ref. No. 1016

کیا  فرماتے ہیں  علمائےکرام کہ جس جگہ علم دین کی اشاعت کے لےر جگہ اور سایہ کا نظم نہ ہو، ایسی جگہ پر زید اپنے کچھ احباب کو جمع کرکے اپنے اپنے پاس سے زکوة وصدقات کی رقم سے کچھ زمینیں خریدکر اس کو مدرسہ کے نام وقف کرکے اس میں کچھ سایہ کا انتظام کرنا چاہتا ہے، تاکہ بچوں کو علم دین کے حاصل کرنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  کیا ایسا کرنا شرعی اعتبار سے درست ہے؟ انیس احمد
asked Mar 14, 2015 in مساجد و مدارس by jalal

1 Answer

Ref. No. 1088 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  زکوة اور صدقات واجبہ میں تملیک ضروری ہے، زکوة کی رقم فقراء کی ملکیت میں دینا ضروری ہے، بلا تملیک ان رقومات کا استعمال مدرسہ یا کسی بھی دوسرے رفاہی کاموں میں درست نہیں ہے۔ اس لئے صورت مسئولہ میں بلا تملیک زکوة کی رقم سے مدرسہ کے لئے زمین خریدنا اور سایہ وغیرہ کا انتظام کرنا بھی درست نہیں ہے۔ اہل خیر حضرات نفلی صدقات اور امداد سے اس میں تعاون کریں ، یا پھر زکوة کی رقم کسی غریب کو دیدی جائے اور اس کو بااختیار بنادیا جائے پھر اس کو مدرسہ کے لئے خرچ کرنے کی ترغیب دی جائے اگر وہ اپنی مرضی سے دیدے تو اس کو مدرسہ کی زمین یا تعمیر میں لگانا درست ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 14, 2015 by Darul Ifta
...