139 views
1ایک شخص سہوًا(مسئلہ نا معلوم کی وجہ سے) سنت موکدہ  کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورة نہیں  ملاتا تھا اور مسئلے سے لا علمی کی وجہ سے سجدہ سہو بھی نہیں  کرتا تھا تو اب جو سنت موکدہ ادا ہو چکی ان کے متعلق حکم شرعی بیان کر دیجیے کہ وہ ادا ہوئی یا نہیں ؟ یا ان کے ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔
asked Aug 15, 2020 in نماز / جمعہ و عیدین by Shahbaz Jadoon

1 Answer

Ref. No. 1085/41-254

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  سنن موکدہ  کا وقت کے اندر ادا کرنا ضروری ہے، وقت نکل جانے کے بعد اس کی ادائیگی ساقط ہوجاتی ہے۔ اس لئے جو سنتیں اس طرح پڑھی گئیں ان کی قضا لام نہیں ہے۔ جو ہوا اس پر توبہ واستغفار کرے اور آئندہ صحیح طریقہ پر نماز ادا کرے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 20, 2020 by Darul Ifta
...