132 views
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مدرسہ کے مدرسین اجیر خاص کے حکم میں ھیں اور اجیر خاص کیلئے یہ جائز ھوسکتاھے کہ وہ اپنی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرے جواب اگر حوالہ جات کے ساتھ ارسال کیا جائے تو مشکور ھونگے۔
asked Aug 16, 2020 in تجارت و ملازمت by محمد سعید

1 Answer

Ref. No. 1083/41-255

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  مدت اجارہ میں جو تنخواہ  ملازم کو دی جارہی ہے اس سے زائد کے مطالبہ  کا وہ شرعا  مستحق نہیں ہے، البتہ  اضافہ کی درخواست  کرنے میں حرج  بھی  نہیں ہے۔ تاہم  اجارہ کی مدت پورا ہونے کے بعد  اگلے دورانیہ کے لئے تنخواہ میں  اضافہ کا مطالبہ کرنا درست ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 20, 2020 by Darul Ifta
...