159 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ سب بخیر و عافیت ہونگے
آج میں ایک گاوں میں بغرض امامت آیا ہوں یہاں آنے کے بعد پتا چلا کہ مسجد کے حوالے سے گاؤں کے لوگوں میں دو گروپ پاے جاتے ہیں
وجہ یہ ہے کہ جس جگہ مسجد بنی ہے وہ کچھ خاص لوگوں کی زمیں ہے مسجد کی تعمیر کے وقت مالکان زمین نے زمیں وقف نہیں کیا تھا البتہ زبان یہ دیا تھا مسجد بنا لیں جب آپ لوگ چاہیں زمیں ہم لوگ وقف کر دیں گے
مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی
لیکن کچھ دنوں بعد مالکان زمیں اور گاؤں کے دوسرے لوگوں کی لڑائی کسی دوسری زمین پر ہو گی
اب مالکان زمین کا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمیں یہاں حصہ نہیں ملا تو ہماری زمین پر بنی مسجد میں تم لوگوں کو نماز پڑھنے نہیں دیں گے
سوال یہ ہے کہ کیا اس مسجد میں جمعہ کی نماز ہو جائے گی جبکہ اذن عام مفقود ہے
دوسرا سوال کیا مالکان زمین کا روکنے کا حق ملکیت کی بنیاد پر درست ہے
ذاکر حسین
asked Aug 17, 2020 in مساجد و مدارس by تنویرالاسلام

1 Answer

Ref. No. 1082/42-327

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم :۔  یہ شرعی مسجد نہیں ہے، البتہ شہر یا قریہ کبیرہ میں یہ مصلی ہے تو اس میں جمعہ کی نماز درست ہے۔ نجی زمین میں جو مصلی بنایاجاتاہے اس سے مالکان زمین حق ملکیت کی بنیاد پر کچھ لوگوں کو روکیں تو  ان کو  نہیں جانا چاہئے  تاہم مالکان زمین کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 14, 2020 by Darul Ifta
...