216 views
Ref. No. 1020

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام: ایک لڑکی مسلمان ہوئی ، اس کو مدرسہ میں داخل کرایا دوسال میں قرآن وغیرہ پڑھنا سیکھ لی ، اب اس کا نکاح کرانا ہے، ایک لڑکا بھی نو مسلم مل گیا ہے۔ دونوں کے رہنے کے لےی مکان کی اشد ضرورت  ہے۔ کچھ لوگ مدد کررہے ہیں، اور مد د کی رقم میں زکوۃ کے پیسے بھی ہیں ، کیا ہم زکوۃ کی رقم سے ان کے لئے مکان بناسکتے ہیں؟  ابن آدم
asked Mar 16, 2015 in زکوۃ / صدقہ و فطرہ by jalal
edited Mar 17, 2015 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1090 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  زکوة میں رقم ہی دینا ضروری نہیں ، بلکہ زکوة کی رقم سے کوئی چیز خرید کر بھی مستحق کی ملکیت میں دیدینے سے زکوة ادا ہوجاتی ہے، لہذا صورت مسئولہ میں زکوة ادا ہوجائے گی۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 17, 2015 by Darul Ifta
...