141 views
مجھے کسی نےبتایا کہ اگر کوئی بندہ اپنی زندگی میں اپنی جائداد  ومال اپنے بچوں میں تقسیم کرنا چاہے تو اس پر قرآن کی وراثت کا حکم نہیں لاگو ہوگا۔ کیونکہ وراثت کا قانون مرنے کے بعد لاگو ہوتا ہے۔ اگر کوئی اپنی زندگی میں وراثت کی تقسیم اپنے بچوں میں کرنا چاہے تو بیٹے ، بیٹی بیوی سب کو آدھا آدھا حصہ دے گا ؟ آپ رہنمائی فرمائیں۔ سمیع اللہ خان
asked Aug 22, 2020 in احکام میت / وراثت و وصیت by sami Ullah Khan

1 Answer

Ref. No. 1089/42-282

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آدمی اپنی زندگی میں اپنی جائداد کا مالک ہے، اور خودمختار ہے۔ وراثت کی تقسیم مرنے کے بعد ہوتی ہے، تاہم اگر کوئی اپنی زندگی میں قرآنی اصول وراثت کے مطابق تقسیم کرنا چاہے تو اس کی بھی اجازت ہے ، البتہ بہتر یہی ہے کہ سب میں برابر برابر تقسیم کرے۔ نیز اگر کوئی بیٹا یا بیٹی زیادہ ضرورتمند ہو تو اس کو زیادہ بھی دے سکتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 24, 2020 by Darul Ifta
...