مسئلہ محمد سیف اللہ کی بیوی جسکو ٹی بی جیسی مہلک بیماری ہے اسی وجہ سے ڈاکٹروں نے سیف اللہ کو اپنی بیوی سے صحبت کرنے سے ہمیشہ کے لیے سخت منع کیا ہےاور بیوی کی آنکھوں کی بینائی بھی کمزور ہے اسی وجہ سےسیف اللہ نے دوسری شادی کرلی اور جب سیف اللہ اپنی پہلی بیوی کو لینے گیا تو بیوی کے گھر والوں نے سیف اللہ سیف اللہ کی بیوی کو اسکے ساتھ بھیجنے سے صاف منع کر دیا اور اس طرح کے الفاظ کہے تم اپنے گھر پر خوش رہو ہم اپنے گھر خوش ہیں اب سب ختم ہو گیا میرا رشتہ ختم ہو گیا میری بہن میرے گھر میں رہیگی یہ الفاظ لڑکی کے بھائی نے کہے اور ڈنڈے وغیرہ سے حملہ آور ہونے لگے نیز سیف اللہ کی بیوی بھی سیف اللہ کے ساتھ آنے کو تیار نہیں ہے کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے مین کیا اس صورت میں سیف اللہ پر پہلی بیمار بیوی کا نان و نفقہ ہوگا یا نہیں؟واضح جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں