Ref. No. 1095 Alif
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ زید نے اپنی بیوی کو جس دن طلاق دی اسی دن سے عدت بھی شروع ہوگئی۔ طلاق سے پہلے الگ رہنے کا اعتبار نہیں۔ عدت بہرحال طلاق کے بعد ہی سے شروع ہوتی ہے۔ اس لئے صورت مسئولہ میں مطلقہ عورت کی عدت ۲۵ جنوری سے ہی شروع ہوئی جوتین ماہواری کے بعد پوری ہوگی۔ واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند