135 views
Ref. No. 1023

زید اپنی بیوی سے 15 جنوری سے الگ رہا، 25 جنوری کو اس نے طلاق دیدی تو اب عدت 15 سے شمار ہوگی یا 25 سے؟
asked Mar 16, 2015 in طلاق و تفریق by shamim

1 Answer

Ref. No. 1095 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  زید نے اپنی بیوی کو جس دن طلاق دی اسی دن سے عدت بھی شروع ہوگئی۔ طلاق سے پہلے الگ رہنے کا اعتبار نہیں۔ عدت بہرحال طلاق کے بعد ہی سے شروع ہوتی ہے۔ اس لئے صورت مسئولہ میں مطلقہ عورت کی عدت ۲۵ جنوری سے ہی شروع ہوئی جوتین  ماہواری کے بعد پوری ہوگی۔  واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 19, 2015 by Darul Ifta
...