118 views
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ؟

ہمارے یہاں ایک پرانی قبرستان ہے جس میں جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے اسی وجہ سے وہاں تدفین وغیرہ نہیں ہوتا,
تو کیا اس قبرستان کو بیچ کر اس کی قیمت یا اس کےمتبادل زمین لینا جائز ہے یا اس میں کچھ تفصیل ہے براہ کرم وضاحت اور حوالہ جات کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

سائل.. فہیم اختر عراقی
asked Aug 28, 2020 in مساجد و مدارس by Faheem akhtar iraqui

1 Answer

Ref. No. 1102/42-329

الجواب وباللہ التوفیق     

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر وہ قبرستان کسی طرح بھی قابل استعمال نہ ہو تو اس کو فروخت کرکے دوسری جگہ قبرستان  کی زمین خریدی جاسکتی ہے۔

والثانی ان  لایشترطہ سواء شرط عدمہ او سکت لکن صار بحیث لاینتفع بہ بالکلیۃ بان لایحصل منہ شیئا او لا یعنی بمؤنتہ فھو ایضا جائز  علی الاصح اذا کان باذن القاضی  وراہ المصلحۃ فیہ (شامی کتاب الوقف 6/583 زکریا)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 14, 2020 by Darul Ifta
...