125 views
میں اپنے ماں باپ کے گھر میں رہ رہی ہوں، ایک سال سے۔ میرا اپنے شوہر سے آن آف رابطہ ہوتا رہتا ہے، میرے یہاں آنے کے بعد اب میرے شوہر نے مجھے طلاق کے کاغذات بھیجے ہیں،۔ لیکن زبان سے نہیں بولا تو کیا یہ تین طلاق ہوگئیں یا ایک طلاق ہوئی۔ دوبارہ نکاح کا آپشن ہے؟شیبا
asked Aug 30, 2020 in طلاق و تفریق by Sheeba

1 Answer

Ref. No. 1107/42-336

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شوہر نے جب طلاق نامہ تیار کرایا اور دستخط کرکے آپ کے پاس بھیج دیا تو  ان کاغذات پر جتنی طلاق لکھی تھی شرعا وہ ساری طلاقیں واقع ہوگئیں۔اگر ایک یا دو طلاقیں لکھی ہیں تو رجوع یا دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے، اگر تین طلاق دیدی ہے تو دوبارہ نکاح کی گنجائش نہیں ہے۔

 ولو قال للکاتب: اکتب طلاق امرأتي کان إقراراً بالطلاق وان لم یکتب۔ ہدایہ فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ (القرآن- سورۃ البقرۃ)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 15, 2020 by Darul Ifta
...