158 views
السلامُ علیکم!
محترم مفتیان کرام! میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور وہ لڑکی بھی مجھے پسند کرتی ہے، جب میں نے اس کے گھر والوں سے شادی کی بات کی تو انہوں نے رضا مندی تو ظاہر کی لیکن ساتھ استخارہ کرنے کو بول دیا۔ جب میں نے اپنے والد صاحب سے استخارہ کروایا تو انکو خواب میں کتے لڑتے نظر آئے، اسکی تعبیر کیا ہوسکتی ہے آپ بتا سکتے ہیں اور اگر ہمارا استخارہ ٹھیک نہیں آیا تو آپ ہمیں کوئی ایسا عمل یا وظیفہ بتا دیں جس کو کرنے سے ہمارا استخارہ ٹھیک آ جائے، اللہ کی رضا ہمارے فیصلے میں شامل ہو جائے اور ہم شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔
جزاک اللہ خیرا
asked Aug 31, 2020 in نکاح و شادی by mujeebrehman135

1 Answer

Ref. No. 1108/42-350

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ استخارہ کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ عشاء کی نماز سے فراغت کے بعد جب سونے کا ارادہ ہو تو وضو کرکے دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے پڑھیں، اور نماز کے بعد دعاء کریں کہ یا اللہ یہ معاملہ ہے ، اس میں جو خیر ہو میرے دل میں ڈال دیجئے۔ یادرکھیں استخارہ  کی نماز کے بعد ذکر ودعاء کرتے ہوئے سوجائیں ، دنیوی باتیں نہ کریں۔  *استخارہ خود ہی کرنا چاہئے ، دوسروں سے نہیں کرانا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 16, 2020 by Darul Ifta
...