330 views
Ref. No. 1024

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام: ایک آدمی دیوبند کا رہنے والا ہے اور دہلی میں نوکری کرتا ہے، ہر ہفتہ اتوار کو گھر آتا ہے۔ تو کیا وہ دہلی میں جب تک رہتا ہے مسافر ہے؟ نماز میں قصر کرے گا یا پوری پڑھے گا اور گھر آنے کے بعد کیا پوری نماز پڑھے گا یا قصر کرے گا۔ حال یہ ہے کہ ایک ہی دن کے لیے گھر آتا ہے۔ محمد مصروف
asked Mar 17, 2015 in احکام سفر by mohammad Ajmal

1 Answer

Ref. No. 1096 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص دہلی میں مسافر اور دیوبند میں مقیم کہلائے گا، دہلی میں قصر اور دیوبند میں پوری نماز پڑھے، وطن اصلی﴿دیوبند﴾ پہونچتے ہی سفر ختم ہوجاتا ہے؛ ہدایہ۔  واللہ اعلم بالصواب

 

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 19, 2015 by Darul Ifta
...