91 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بعد سلام کے عرض ہے کہ کیا عصر کے بعد قضا نماز پڑھنا جائز ہے؟
asked Sep 1, 2020 in اسلامی عقائد by Mohdkhalid

1 Answer

Ref. No. 1111/42-338

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر کوئی فرض نماز ذمہ میں رہ گئی ہے تو  اس کی قضا عصر کی نماز کے بعدمکروہ وقت  ( اصفرارشمس) سے پہلے پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر سورج پیلا پڑنا شروع ہوگیا تو اب قضا پڑھنا درست نہیں ہے۔ اب مغرب کے بعدقضا کریں۔   

والمراد بما بعد العصر قبل تغير الشمس، وأما بعده فلا يجوز فيه القضاء أيضا وإن كان قبل أن يصلي العصر (تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق الاوقات التی یکرہ فیھا الصلوۃ 1/87)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 15, 2020 by Darul Ifta
...