150 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 عنوان:13 سال کے لڑکے سے نماز پڑھوا دی؟


سوال...:اگر کسی مسجد میں کوئی بالغ امام یا بالغ امامت کے لائق شخص موجود نہ ہو اور نماز کا متعینہ وقت ہو گیا ہو تو کیا تیرہ چودہ سال کا غیر محتلم لڑکا امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟اگر لوگوں نے اس سے نماز پڑھوا دی تو کیا ان کی نماز ہوگی یا ان لوگوں کو اپنی نماز کا اعادہ کرنا ہوا۔
asked Sep 4, 2020 in فقہ by Iftakhar

1 Answer

Ref. No. 1117/42-343

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  نابالغ کی امامت درست نہیں ، اس لئے جن لوگوں نے نابالغ کی اقتداء میں نماز پڑھی وہ اس نماز کو لوٹائیں۔

و لايصح اقتداء رجل بامرأة وخنثی وصبي مطلقاً ولو في جنازة ونفل علی الأصح (درمختار مع الشامی: 1/577

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 15, 2020 by Darul Ifta
...