200 views
Ref. No. 1027

السلام علیکم  مفتی صاحب میراسوال یہ ہے کہ میرے دادا دادی بزرگ ہیں اور میرے والد سے بہت زیادہ فرمائش کرتے ہیں کہ سونے کی چوڑیاں دو اور انٹرنیشنل سفر کراؤ، دوسرے بہن بھائیوں کو آسائش کا سامان دو، جبکہ میرے اپنے والد کی عمر 56 ہوگیی ہے، اور وہ 10 یا 12 گھنٹے نوکری کرتے ہیں۔ اور وہ اپنی اولاد سے بہت غصہ والے انداز میں بات کرتے ہیں، برائے مہربانی شریعت کی روشنی میں سب کا جواب دیں۔شوکت امریکہ
asked Mar 18, 2015 in آداب و اخلاق by shaukat

1 Answer

Ref. No. 114/ -1097 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔  دادا دادی کے پاس کھانے پہننے وغیرہ کا نظم نہ ہو تو ان کے کھانے پینے وغیرہ کی ضروریات پوری کی جائیں، اور آرائش و تفریح وغیرہ کے مطالبات پورے کرنے ضروری نہیں، تاہم ان کو سمجھاکر مطمئن رکھنے کی کوشش کیجائے تو بہتر ہے۔ واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 21, 2015 by Darul Ifta
edited Mar 22, 2015 by Darul Ifta
...