129 views
ہملوگ دو بیٹیوں اور چہار بیٹون کیساتھ مدینہ شریف میں ہیں اور میری ملازمت ہے. بچے بفضل تعالی حافظ ہیں اور علم دین مدینہ پاک میں حاصل کئے. ہمارا  مقصد مدینہ پاک میں فضائل کی وجہ سے قیام کرنا ہے . کاروبار کی کوشش کئے لیکن قوانیں کی سختی کی وجہ سے کامیاب نہیں ہیں. رہائش کےخرچہ بس کے باہر ہیں اور مقروض بھی ہوگئے. بچے سب گھر کے ہوکر رہ گئے اور کافی تناؤ میں ہیں، کہتے ہیں کہ ہندوستان واپس چلے جائنگے وہاں یر رہائش کی فیس نہیں ہے اور کچھ کاروبار بھی  کر سکتے ہیں اور مساجید مدارس میں پڑھا بھی سکتے، یہاں عرب میں غیر عربوں کو اجازت نہیں ہے. ہم روکے رکھے ہیں کہ مدینہ پاک کی تکلیفوں سے بھاگنے پر وعید ہے، جمے رہو انشاء الله کوئ راستہ نکل آئیگا. آپ فرمائیں کے کیا ہمارا مدینہ پاک میں ان حالات میں جمنے کی کوشش ممدوح ہے کے مذموم، کیا ہم ان حالات میں مدینہ پاک کو چھوڑ دیں تو وعید میں شامل ہیں جزاکم الله
asked Sep 5, 2020 in عائلی مسائل by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1125/42-356

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ پر مذکورہ وعید صادق نہیں آتی ہے۔ کیونکہ آپ قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے واپس آنا چاہتے ہیں ، مدینہ منورہ کی تکالیف کی وجہ سے نہیں۔  دعاکریں کہ یا اللہ میں قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے جانے پر مجبور ہوں ورنہ آپ کے حبیب کے شہر کو کبھی نہ چھوڑتاچاہے جتنی تکلیف پہونچتی۔  اور حبیب ﷺ کے روضہ پر سلام  بھی عرض کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 16, 2020 by Darul Ifta
...