96 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته

محترم مولانا، لوگ کہتے ہیں کہ جب کسی کی نظر بد کسی کو لگ جاتی ہے تو جس پر نظر لگی ہے وہ تکلیف میں آجاتا ہے اور بعض دفعہ یہ تکلیف سالہا سال تک رہتی ہے اور شائد اسی کے سبب موت بھی ہوجائے.  کیا یہ سچ ہے..

اور اگر سچ ہےتو پھر جسکی نظر لگی کیا  وہ گناہ گار ہوگا کے دوسروں کو اسکے سبب تکلیف پہنچی  اور اگر مرجائے  تو  کیا وہ قاتل شمار ہوگا
asked Sep 6, 2020 in عائلی مسائل by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1126/42-357

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ نظربد سے موت واقع ہوجائے، تاہم حاسد حسد کرنے کی وجہ سے گنہگار ہوگا، ماردینا اس کے اختیار میں نہیں ہے۔ بری نظر شیطان کی نظر ہوتی ہے جس کے پیچھے حاسد کا حسد چھپاہوتا ہے۔ اللہ پاک نے اپنے قرآن میں فرمایا کہ حسد کرنے والوں کے شر سے پناہ مانگو۔ لہذا حاسدوں سے بچنا چاہئے۔ اپنی ترقی و خوبصورتی صبح وشام دعا ء پڑھ کر اللہ کی پناہ میں رکھیں۔

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 16, 2020 by Darul Ifta
...