148 views
‏السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماءدین شرع متین مسئلہ ذیل کےبارےمیں،
میرےوالدصاحب کاانتقال ہوگیاہے- والدہ،دادا اوردادی کےموجودگی میں۔
ہم لوگ دو بھائی اورایک بہن ہیں اوربارہ(۱۲)ڈسمل زمین ہے
والدہ دادا اور دادی کا کتنا حصہ ہوگا،نیزدونوں بھائی اوربہن کاکتناکتنا حصہ ہوگا شریعت کےروسےتقسیم فرمائیں۔
المستفتی محمد گوہر۔بھاگلپور۔بہار
asked Sep 8, 2020 in احکام میت / وراثت و وصیت by MD GAUHAR

1 Answer

Ref. No. 1130/42-349

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ آپ کے والد نے جو کچھ جائداد چھوڑی ہے، اس کو 120 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے آپ کے دادا کو 20 حصے، دادی کو 20 حصے، آپ کی والدہ کو 15 حصے، آپ دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو 26 حصے(کل 52حصے) اور آپ کی بہن کو 13 حصے ملیں گے۔

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 15, 2020 by Darul Ifta
...