144 views
میں ریاستی حکومت میں انجینئر ہو ں، ہم جب ماہانہ بل ریکارڈ کراتے ہیں کمیشن دیا جاتا ہے  ٹھیکیدار کی طرف سے۔  میری نیت و ارادہ نہیں ہے  کمیشن لینے کی  ، لیکن ٹھیکیدار (گٹٹار) کی طرف سے کوئی ایک بندہ (مڈل مین)  یہ کمیشن دیتا ہے ۔ میں  جب  رقم واپس کررہاہوں تو وہ (رقم) ٹھیکیدار کے مالک تک نہیں پہونچتی ہے کینوکہ ٹھیکیدار کی بہت بڑی کمپنی ہے۔  اور یہ ہر تعمیراتی شعبہ میں ہے یہ کمیشن ہر کوئی لیتا ہے ، مجھے سوال یہ پوچھنا ہے کہ کیا ہم اس رقم کو کسی اور جگہ یا خود اپنے استعمال میں لاسکتے ہیں۔  کیونکہ بیچ والا شخص ہمارے شعبہ کے پیسے جو واپس کئے وہ اپنے ذاتی استعمال میں لارہاہے اور اکاونٹ ہمارے نام پر بتارہاہے۔
asked Sep 10, 2020 in ربوٰ وسود/انشورنس by Mohammed Abdul azeez

1 Answer

Ref. No. 1140/42-364

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر اصل مالک تک کمیشن کی رقم نہ پہونچ سکے تو بلانیت ثواب غرباء پر صدقہ کردیں۔ آپ کے لئے اس رقم کا استعمال جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 20, 2020 by Darul Ifta
...