215 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، کیا گھر دامادی معیوب بات ہے( یعنی شادی کے بعد سسرال میں ہی رہنا) ، کیا سسرال میں رہنا اور سسر کے گھر کھانا، پینا، رہنا ،معیوب بات ہے جبکہ سسر خود چاہتے ہیں کے داماد گھر میں رہیں.. اگر لوگ گھر دامادی کی وجہ سے طعن دیں تو کیا لوگوں کی خاطر سسرال میں رہنے کو معیوب سمجھنا جائز ہے.. بھائ کے ہاں رہائش کو سسرال میں رہائش پر ترجیح دے رہے ہیں صرف لوگوں کے طعن کی وجہ سے..  بے روزگاری کی وجہ سے سسر اگر مال دیں اپنی طرف سے تو اسکا لینا کیسا ہے جبکہ لوگ طعن دے رہے ہیں کے سسرال کا کھاکر پل رہے ہیں
asked Sep 11, 2020 in عائلی مسائل by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1133/42-354

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ داماد سسرال کا ایک فرد ہوتا ہے، اور اپنے سسر کا مجازی بیٹا ہوتا ہے۔ اس لئے سسر کا مال کھانے میں جبکہ سسر کو اس سے خوشی ہو، کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح اگر سسر اپنی رضاورغبت سے مال دے تو اس کا لینا بھی جائز ہے۔ تاہم سسرال میں پڑے رہنے کو معاشرہ مین معیوب سمجھاجاتاہے اور لوگ ایسا کرنے والے کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں اس لئے اگر لوگوں کے طعن سے بچنے کے لئے احتراز کرے تو بہتر ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 16, 2020 by Darul Ifta
...