107 views
کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ ایک دوست زید کے والدین میں سے ایک فریق عرصہ دراز سے زنا میں مبتلا ہے اور اولاد کو بھی پتہ ہے اور روکنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو پا رہی تو اب ان حالات میں اولاد کے لئے کیا حکم ہے کہ اگر وہ اس وجہ سے انکی حکم عدولی کرتے ہیں یا اس موضوع پر بدتمیز ی کرتے ہیں کہ یہ قصہ ختم ہو جائے تو پھر بھی وہ گناہ کے مرتکب ہو تے ہیں اور اس کو روکنے کی کیا صورت ہوسکتی ہے. برائے مہربانی تفصیل سے اردو میں جواب دیجئے گا اور راز داری کی بھی درخواست ہے. واسلام.
asked Sep 15, 2020 in متفرقات by Fictile

1 Answer

Ref. No. 1144/42-369

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ زنا میں مبتلا شخص کو اس عظیم گناہ سے روکنے کے لئے حکمت و تدبر سے سمجھائیں ۔ ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ والموعظۃ الحسنۃ وجادلھم بالتی ھی احسن۔ والدین کے ادب کو بھی ملحوظ رکھیں۔ بے ادبی وبدتمیزی سے پرہیز کریں۔ اللہ تعالی نے حضرت موسی  وحضرت ہارون علیھما السلام کو حکم فرمایا : وقولا لہ قولا لینا لعلہ یتذکر او یخشی۔ گناہ سے نفرت کریں گنہگار سے نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 20, 2020 by Darul Ifta
...