124 views
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته
محترم علماء و مفتیان اکرام ،الله پاک آپ حضرات کو اپنی شایان شان اجر عطاء فرمائے اور دنیا آخرت میں اکرام فرمائے کے آپ حضرات بے لوث خدمت میں لگے ہیں کے امت کے افراد کی زندگی کو احکام شریعت کے بارے میں بتاتے اور رہنمائ فرماتے رہتے ہیں. جزاکم الله خیر و احسن آلجزاء.
محترم، کیا میں اپنی اولاد اور امت کو ان الفاظ سے الله کی پناہ میں دے سکتا ہوں... الهم ذالسلطان العظيم، والمن القدیم، ذالوجه الكريم، ولي الكلملت التامات والدعوات المستجابات، عاف الزيد و عائشہ و عبد المجید و نفسی و اخوانی واخواتی و جمیع المسلمین و المسلمات و المؤمنین و المؤمنات من انفس الجن و اعین الانس
asked Sep 18, 2020 in عائلی مسائل by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1148/42-368

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح دعا کرنے میں حرج نہیں ہے، تاہم منقول دعاؤں کا اہتمام ہونا چاہئے وہ باعث برکت بھی  ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 20, 2020 by Darul Ifta
...