184 views
سوال:اگر میں کسی ایسے علاقہ میں جاکر پھنس جاؤں جہاں کا موسم نہایت ہی ٹھنڈا رہتا ہے درآنحالیکہ میرے پاس گرمی حاصل کرنے والی کوئی چیز نہ ہو تو کیا میں کچھ گھونٹ شراب پی کر گرمی حاصل کر سکتا ہوں؟؟ اور کیا واقعی میں شراب سے گرمی حاصل ہوتی ہے, لوگ کہتے ہیں کہ شراب پینے سے گرمی حاصل ہوتی ہے، اس کی حقیقت کیاہے؟؟
asked Sep 19, 2020 in خوردونوش by Najmul Haque

1 Answer

Ref. No. 1151/42-387

الجواب وباللہ التوفیق 

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شراب عموما گرم چیزوں سے بنائی جاتی ہے، تاہم شراب بننے کے بعداس کی تاثیر کا علم نہیں ہے۔ جہاں تک مسئلہ ہے اس کے ایسی صورت میں پینے کا تو اگر حالت اضطرار ہو  کہ اس کے علاوہ گرمی حاصل کرنے کی کوئی صورت بالکل نہ ہو اور  اس کے بغیر جان کا خطرہ ہو  اور اس کے پینے میں یقین ہو کہ جان بچ سکتی ہے تو بقدر ضرورت گنجائش ہوگی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 26, 2020 by Darul Ifta
...